Children in Harmain Sharifain

جن‌بچوں کا توکلنا پر امیون سٹیٹس نہیں ہے وہ بھی مسجد الحرام میں‌جا سکتے ہیں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلئے عمر کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے، اب کسی بھی عمر کے افراد حرمین شریفین جا سکتے ہیں.

ایسے افراد جو حرمین شریفین میں عمرہ اور نماز ادا کرنا چاہتے ہیں ان کا توکلنا پر ہیلتھ سٹیٹس امیون ہونا لازمی ہے

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے دونوں مقدس مساجد میں داخل ہونے کیلئے عمر کی شرط ختم کر دی

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جانے کی بنیادی شرط ہیلتھ سٹیٹس امیون ہونا ہے.

مسجد الحرام کے صحنوں میں جانے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ دکھانا ضروری ہوگا۔ یہ پابندی نماز کا اجازت نامہ رکھنے والوں اور عمرہ زائرین کے لیے بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں