ہالی ووڈ

روس یوکرائن تنازعہ: ہالی ووڈ نے روس میں فلموں کی ریلیزمعطل کرنے کا اعلان

یوکرین پر روسی حملے کے بعد، ہالی ووڈ کے اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر برادرز اور سونی نے اعلان کیا کہ وہ روس میں فلموں کی ریلیز معطل کر دیں گے۔

ڈزنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتے ہوئے حالات پر مبنی ہوں گے۔

وارنر برادرز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ روس ہالی ووڈ کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے 2021 میں روس میں 601 ملین ڈالر کی کمائی کی۔

واضح رہے کہ یوکرین کی فوج نے روسی فوج پر دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سیکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل 17 میل طویل روسی فوجی قافلہ کیف ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں