Chaudhry brothers (1)

چوہدری برادران سے ملاقات، وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ چوہدری برادران، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، غلام سرور خان اور حماد اظہر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

لاہور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے صنعتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں