وزیراعظم کیا اہم اعلان کریں گے؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کے آج شام قوم سے خطاب کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کے اہم اعلانات۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کا تیسرا اہم اعلان یہ ہوگا کہ بی اے کرنے والے بے روزگاروں کو 10 ہزار سے 20 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم تیار ہو جائے، وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے، کھل کر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں