Saudi Jawazat

کارکن کی فائل سیز ہے اس صورت میں کفالت تبدیل کی جا سکتی ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) جہاں تارکین کے اقاموں کا اجرا و تجدید کے علاوہ خروج و عودہ اور خروج نہائی کا اجرا کیا جاتا ہے، کے ٹوئٹر پر مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں ـ بیشترسوالات تارکین کی جانب سے ہیں .

جوازات سےایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ’کارکن کی فائل سیز ہے اس صورت میں کفالت تبدیل کی جا سکتی ہے؟‘

مزید پڑھیں؛ کورونا ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں‌لگوائی دوسری پاکستان میں، سعودی عرب آ سکتا ہو؟

اس سوال کے جواب میں ’جوازات‘ کا کہنا تھا کہ ’کفالت کی تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ کارکن کی فائل میں کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی درج نہ ہو۔‘

خیال رہے غیر ملکی کارکنوں کے اقامہ کا نمبر تمام معاملات میں فیڈ کیا جاتا ہے جبکہ سعودی شہریوں کا شناختی کارڈ نمبر سرکاری معاملات کے لیے درکار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کفیل فوت ہو گیا ہے، چھٹی نہیں بڑھ رہی کیا کریں؟

’اگر کسی کارکن کے ذمہ ٹریفک چالان ہوں یا دیگر نوعیت کی خلاف ورزی درج ہو تو اس وقت تک سرکاری امور نہیں نمٹائے جا سکتے جب تک خلاف ورزی دور نہ کی جائے۔‘