عامر لیاقت کو طلاق ہو چکی ہے: سیدہ طوبٰی انور

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان کی شادی ختم ہو گئی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ سیدہ طوبیٰ انور سے ان کی شادی ختم نہیں ہوئی۔ اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ بطور پاکستانی شہری میں نے اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر کو طلاق دینے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق طلاق دی گئی، میڈیا میں جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے وہ حقائق کی سراسر غلط تشریح ہے اور عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

طوبیٰ نے کہا، “میں اسلامی علماء سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق کا استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کو طلاق دینے کی اجازت دیتا ہے اگر اب شادی نہیں چل رہی تو یہ حق ہے نہ کہ بری شادی سے نکلنا گناہ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان عامر لیاقت حسین نے سوال کیا تھا کہ کیا ان کی اور سیدہ طوبیٰ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟

اس سوال کا جواب عامر لیاقت حسین نے دیا۔ ہماری شادی ختم نہیں ہوئی کیونکہ میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ طوبیٰ نے مجھ سے خلع مانگی تھی جس کے لیے دونوں فریقین کا راضی ہونا ضروری ہے لیکن وہ عدالت نہیں گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسے شرعی خلع نہیں کہا جائے گا اور اگر طوبیٰ نے دوبارہ شادی کی تو یہ ان کی ناجائز شادی کہلائے گی کیونکہ میں نے اسے طلاق نہیں دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں