سعودی عرب جانے والوں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے)نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا.

پاکستان میں‌کورونا کی دو خوراکیں لینے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پانچ دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا، پی آئی اے ترجمان کے مطابق قرنطینہ پی آئی اے کے سعودی عرب میں‌مقرر کردہ قرنطینہ سینٹرز میں‌کیا جا سکتا ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کی طرف سے مفت اقاموں اور خروج و عودہ کی لسٹ میں‌پاکستان بھی شامل ہے؟

پی آئی اے حکام کے مطابق میاں بیوی اور بچوں کو اکٹھے قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی، انفرادی طور پر سعودیہ جانے والے مسافروں کو الگ کمروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے مسافروں پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا، ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر تک ٹرانسپورٹ کمپنی فراہم کرے گی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر 5 دن سے پہلے قرنطینہ سینٹر ہر گز نہ چھوڑیں، پانچ دن قبل قرنطینہ سینٹر چھوڑنے پر مسافر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ خروج و عودہ پر جانے والے دوسرے ویزے پر سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟

حکام کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد 24 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا، مسافر وقت سے پہلے قرنطینہ سینٹر میں کمرہ خالی کرنے پر حکام کو مطلع کریں گے۔

علاوہ ازیں قرنطینہ کے چوتھے یا پانچویں دن دوسرا کرونا ٹیسٹ ہوگا، سعودیہ میں قرنطینہ کے دوران مسافروں کو توکلنا ایپ اپ ڈیٹ کرنا ہوگی، مسافروں کو دوران قرنطینہ کھانا فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں