Babar azam (1) (1)

بابر اعظم سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران رہ ہوں، وسیم اکرم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور مشہور کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز بابر سے باؤنڈری پر بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ‘میں گزشتہ رات بابر سے باؤنڈری پر بات کرنے کا ردعمل دیکھ کر حیران رہ گیا، میں نے صرف بابر سے پوچھا کہ ہمارے بولرز یارکر کیوں نہیں کر رہے ہیں’۔

وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘بابر ایک شاندار لڑکا ہے اور اس نے اپنی پوری کوشش کی’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں وسیم اکرم باؤنڈری لائن پر آئے اور کپتان بابر اعظم کی حکمت عملی سے مطمئن نہ ہوئے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم اور بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے کپتان پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لگاتار آٹھ میچ ہار چکی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں