عماد وسیم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 21ویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عماد وسیم نے میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

عماد وسیم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کے جرمانے کو قبول کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں