سعودی عرب میں واٹس ایپ پر دل والے ایموجی بھیجنےپر 1 لاکھ ریال جرمانہ اور 5 سال قید

سعودی عرب میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بلا رضا و رغبت دل والا ایموجی بھیجنے والے کو ایک لاکھ ریال یعنی 46 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی اخبار کو انٹرویو میں اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی دل والا ایموجی بھیجنا سعودی قوانین کے تحت آن لائن ہراسانی کے ذمرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک لاکھ ریال (46 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) اور 2 سال قید ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی اُن کے ساتھ کیا ہو گا؟

اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص دوسری بار بھی اس جرم کا مرتکب پایا گیا تو جرمانہ بڑھ کر 3 لاکھ ریال اور قید کی سزا 5 سال تک ہوسکتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ واٹس ایپ پر کسی کی مرضی کے بغیر ان کی تصاویر بھی شیئر کرنا قابل گرفت جرم ہے۔ سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے ان قوانین کو متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ یوٹیوب نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں