کورونا سے بچائو کیلئے سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری ہے، سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے سعودی عرب کے شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگوائی جا رہی ہے.
سعودی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بوسٹر ڈوز یا کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کو لگوانا لازمی ہے. وہ افراد جن کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 8 ماہ گزر چکے ہیں ان کیلئے تیسری خوراک یا بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی ہے.
مزید پڑھیں؛ سعودی حکومت کی طرف سے خروج و عودہ کی مدت میںمزید مفت اضافہ نہیںہوا، کیا کریں؟
سعودی عرب میںکورونا ویکیسن لگوانے کیلئے مقرر کردہ ویکسین سینٹرز میںجانے کے لیے توکلنا یا صحتی ایپ سے پیشگی وقت لینا پڑتا ہے.
وہ افراد جن کے لیے بوسٹرڈوز لازمی ہو گئی ہے اور وہ تیسری خوراک نہیں لگواتے تو اس صورت میں توکلنا ایپ پر ان افراد کا امیون اسٹیٹس ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی سرکاری و نجی ادارے کے علاوہ شاپنگ سینٹرز و دکانوں میں داخل نہیں ہو سکتے۔
مزیدپڑھیں؛ سعودی عرب سے ڈی پورٹ(ملک بدر) ہونے والے افراد دوبارہ سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟
2 تبصرے “سعودی عرب میںوہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی اُن کے ساتھ کیا ہو گا؟”