گھبرائے ہوئے لوگوں کو بھی چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھبرانے والے اب چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا۔

ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مونس الٰہی سے کہا کہ ہمیں ان کے خاندان پر مکمل اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو خود بے چین ہیں، اپوزیشن والے آج 20 سال پرانی فوتگیوں پر بھی پہنچ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مونس الٰہی صاحب نے کالا باغ ڈیم کی بات کی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم اچھی سائٹ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں کو کالا باغ ڈیم پر قائل نہ کیا گیا تو ملک کے خلاف قوتیں انہیں استعمال کریں گی، پاکستان کے خلاف قوتیں بتائیں گی کہ آپ کا پانی چوری کیا گیا ہے، سندھ کے عوام کو سمجھانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو سائنسی طور پر بتانا ہوگا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میرا کہنا ہے کہ ہم ایک وفاق ہیں، تمام صوبوں کو ساتھ لے کر وفاق میں چلتے ہیں، چین نے پانچ ہزار ڈیم بنائے اور پاکستان ایندھن پر بجلی بناتا ہے، ایندھن کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، اگر ہم نے پانی سے بجلی بنائی تو بجلی مہنگی نہیں کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا لانگ ٹرم پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کی بجائے آگے کی منصوبہ بندی کی، ہمارے پاس پانی کا مسئلہ ہے، صوبے کہتے ہیں ہمارا پانی کم ہوا، آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں کاشتکاری کے لیے زیادہ ضرورت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں زمین ہے لیکن پانی نہیں ہے۔ بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ اراضی ہے۔ پانی دستیاب ہو تو گندم برآمد کی جا سکتی ہے۔ ذخیرہ نہ کیا جائے تو پانی سے بجلی پیدا کرنے سے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے، ٹنل ٹیکنالوجی ڈیموں اور سیاحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے پاس ٹنل ٹیکنالوجی ہے، پہاڑوں میں سڑکیں بنائی گئی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں