Instagram

سٹوریزکے لیے انسٹاگرام میوزک اب پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب

طویل انتظار کے بعد، انسٹاگرام میوزک کا فیچر، جو صارفین کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مختلف ٹیونز شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے، پاکستان میں آ گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں صارفین کو ایک پیغام ملتا تھا کہ “انسٹاگرام میوزک آپ کے علاقے میں دستیاب نہیں ہے۔”

پاکستان میں اس فیچر کی عدم دستیابی کی وجہ یہ تھی کہ میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے پہلے اس خطے کے لیے میوزک لائسنس حاصل نہیں کیا تھا۔

لیکن اب چونکہ یہ فیچر پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے، صارفین دنیا بھر سے اپنی سٹوریزمیں مختلف ساؤنڈ ٹریکس اور ٹیونز شامل کر سکیں گے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اس فیچر کو 2018 میں دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں