بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے نے اداکارہ سونم کپور کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر پگڑی میں ملبوس مرد اور حجاب میں ملبوس خاتون کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ اگر پگڑی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے تو حجاب کیوں نہیں پہنا جا سکتا؟
خیال رہے کہ کرناٹک اور دیگر بھارتی ریاستوں میں حجاب پر تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب 5 فروری کو کرناٹک حکومت نے تمام اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
پوجا بھٹ، سوارا بھاسکر، جاوید اختر، شبانہ اعظمی، کمال راشد خان اور دیگر بالی ووڈ ستاروں نے اس تنازع پر تبصرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کرناٹک میں حجاب پہننے والی لڑکی کو کالج جاتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہراساں کیا تھا۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے ان کی بہادری پر 500,000 ہندوستانی روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔