سعودی ذرائع ابلاغ

سعودی عرب میں کار مالکان کیلئے حکومت کی اہم ہدایات

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں لیموزین گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ خود کار نظام کے تحت لیموزین کی خلاف ورزیوں کا اندراج13مارچ سے ہوگا۔

محکمے نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت زائد المیعاد کارڈ پر لیموزین چلانے، ڈرائیور کا کارڈ ختم ہونے اور گاڑی کے کاغذات ختم ہونے کا خود بخود اندراج ہوگا

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لیموزین گاڑیوں کی خلاف ورزی کا خود کار نظام کے تحت اندراج کا تیسرا مرحلہ ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے علاوہ لیموزین کے شعبے کو ضوابط کے تحت منظم کرنا ہے۔

سعودی عرب میں کار مالکان کیلئے حکومت کی اہم ہدایات” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں