دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنی اسکرین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے صارفین کو ویڈیوز دیکھنے کے دوران اسکرین کو سکڑنے کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کو ویڈیوز کو لائیک، شیئر کرنے اور پلے لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسکرین کو سکڑنا پڑتا تھا تاہم یوٹیوب انتظامیہ نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔
یوٹیوب کے نئے انٹرفیس میں یہ تمام کنٹرولز فل سکرین پر دستیاب ہوں گے اور ان کو استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر صرف ایک بار کلک کریں جس کے بعد وہ نیچے نظر آئیں گے۔
اور کنٹرولز استعمال کرنے سے ویڈیو بند نہیں ہوگی۔
یوٹیوب کے نئے یوزر انٹرفیس کا تعارف 31 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔