سعودی وزارت صنعت ومعدنیات نے دسمبر2021 کے دوران 3.2 ارب ریال سے زیادہ سرمائے والی 80نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد دس ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے، صنعتی و معدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے رپورٹ میں بتایا کہ جن نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئے
ان کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کاغذ اورغذائی اشیاء سے ہے، کاغذ اور غذائی اشیاء کی 24 اور معدنیات کی11فیکٹریاں قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ 90 فیصد لائسنس مقامی شہریوں نے حاصل کیے جبکہ 3.75 فیصد لائسنس مشترکہ فیکٹریوں کے لیے جاری کیے گئے۔6.25 فیصد لائسنس غیرملکی سرمایہ کاروں کو دیے گئے ہیں۔