سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں ایسے افواہیں ایسی گردش کر رہی ہیں جیسے متحدہ کے بانی کو پکڑ کر پاکستان لے جایا گیا ہو۔
لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبریں میڈیا کے ذریعے پتہ چلیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو معلوم نہیں مجھ سے کیا دشمنی ہے، اسے کیا حق تھا کہ وہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، ڈرنے کی ضرورت نہیں، میں نے مذاق میں منی لانڈرنگ کی ویڈیو بنائی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔ پاکستان جا کر ہر ادارے سے تعاون کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام آمدنی قانونی ہے اور ریکارڈ شفاف ہے۔ ہمارے اداروں کا کام ہمیں تحفظ دینا ہے ہمیں ہراساں کرنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کسی اور کے نام پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ شہزاد اکبر نے خود اپنے آپ کو رسوا کیا ہے۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے چاہنے والے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی ٹک ٹاک سٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے تمام دعوے شواہد پر مبنی ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف مجھے بدنام کرنا ہے۔