PSL7

شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز سے باہر ہونے کا امکان

شاندار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے ابتدائی میچز سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

شاہد آفریدی گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آج کے تربیتی سیشن سے بھی محروم رہے۔

اس سے قبل سماء ٹی وی کے اسپورٹس شو گیم سیٹ میچ میں بات کرتے ہوئے آفریدی پر امید تھے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے وقت پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ تاہم، ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تصدیق کی ہے کہ آفریدی کی بار بار ہونے والی انجری کے باعث انہیں جب بھی ممکن ہوا آرام دیا جائے گا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 46 سالہ پی ایس ایل 6 کے دوسرے ہاف میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

آفریدی کے پاس ٹی 20 کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے 326 میچوں میں 154.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4395 رنز بنائے۔ انہوں نے 344 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں