PIAplanesAFP

ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے 50 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یا ایف بی آر نے ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر مختلف شہروں سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 50 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ’پی آئی اے نے ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے جمع کیے لیکن دو سال تک ایف بی آر کو ادا نہیں کیے‘۔ پی آئی اے کے منجمد اکاؤنٹس کے ذریعے 460 ملین روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

ترجمان اسد طاہر نے تصدیق کی کہ جب تک پی آئی اے باقی رقم کا ذمہ دار نہیں ہو گا اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔

اس سے قبل پی آئی اے پر ایئرپورٹ، سیکیورٹی اور ایمبیکیشن چارجز کی مد میں 127 ارب روپے واجب الادا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں