لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، راوی اربن پراجیکٹ کیلئے زمینوں پر قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کیلئے سیکشن فور کے تحت اراضی پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کے بغیر بنائی گئی سکیمیں غیر قانونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن منصوبے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سیکشن فور کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی زمینوں کا حصول قانونی طریقہ کار کے تحت ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ترمیم شدہ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 120 کے خلاف ہے، راوی منصوبے میں ماحولیاتی قوانین کو نظر انداز کیا گیا اور منصوبے کے لیے قرضے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے۔

عدالت نے ایک ماہ میں منصوبے کے لیے ماحولیاتی معیار مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے دریائے راوی اربن منصوبے کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائی کورٹ دریائے راوی منصوبے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں