شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ امید ہے عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے وابستہ رہیں گے اور قانونی برادری کے رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیا پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔

ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے کیسز کو بہترین انداز میں دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں