سعودی عرب میں سونے اور چاندی سے مالا مال چٹان کی دریافت

سعودی عرب نے سونے، تانبے، زنک اور چاندی کے ذخائر سے بھرپور 25 ملین ٹن کی چٹان دریافت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ چٹان مملکت کے مغربی حصے میں طائف شہر کے قریب واقع ہے۔کان پر کام کرنے کے لیے سونے اور معدنیات کی تلاش کرنے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کمپنی کے سی ای او برائن ہوسکنگ نے کہا کہ یہ عالمی اور مقامی کان کنی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس پر 200 ملین لاگت آئے گی اور تقریباً 700 لوگوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کمپنی 2025 میں پیداوار شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں