Babar-Azam (1) (1)

آئی سی سی نے بابر اعظم کے لیے ایک اور خوشخبری سنادی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے ایک اور بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی بابر اعظم کے نام ہوئی ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ گزشتہ سال دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان بھی آئی سی سی کے 11 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی 20 کی بہترین ٹیم کی طرح ون ڈے ٹیم میں کوئی ہندوستانی کھلاڑی نہیں ہے۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا، جہاں بابر اعظم کے نام کپتانی کی لاٹری نکلی، محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کو سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں