Lahore

لاہور پرانی انارکلی میں دھماکہ، 3 ہلاک 20 زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقے پرانی انارکلی میں دھماکے سے 2 جاں بحق اور کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 7 افرد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

سائٹ کی ویڈیوز میں جائے حادثہ کے ارد گرد میں واقع متعدد دکانوں اور سرکاری دفاتر کو دکھایا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دفتر بھی دھماکے کی جگہ سے پیدل فاصلے کے اندر ہے۔

ایس پی لاہور اور دیگر پولیس افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکہ خیز مواد کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات آنے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں