مائیکروسافٹ کینڈی کرش بنانے والی گیمنگ کمپنی خرید لی

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم کینڈی کرش بنانے والی کمپنی خرید لی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزرڈ کو 68.7 بلین ڈالر میں خریدا ہے، جس کے بعد کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

نقد ادائیگی سے ہونے والی اس ڈیل سے مائیکروسافٹ کو موبائل گیمنگ کی ترقی کو تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس ورچوئل ماحول بنانے کے لیے درکار انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والے مائیکروسافٹ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ ایکٹیویژن خرید رہی ہے۔

دوسری طرف گیمنگ کمپنی کو ملازمین سے بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔

مائیکروسافٹ کے سربراہ، ستیہ نڈیلا نے سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک کانفرنس کال میں کہا کہ تنظیم کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویشن بلیزارڈ کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے کمپنی کی ثقافت کو بہتر بنائے۔

گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن نے پچھلے سال انکشاف کیا تھا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن امتیازی سلوک کے الزامات پر کمپنی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ایکٹیویشن بلیزارڈ کے سربراہ، بوبی کوٹک اپنے عہدے پر رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ساتھ کمپنی کے کلچر کو مضبوط بنانے اور کاروباری ترقی کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں