ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب پیا گھر سدھار گئیں

معروف ٹک ٹکر ذوالقرنین حیدر ے شادی کرنے والی ٹک ٹک اسٹار کنول آفتاب انتقال پیا گھر سدھار گئیں۔

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر کی بارات کا انعقاد گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

کنول آفتاب نے اپنی شادی کے دن ایک خوبصورت سرخ عروسی لباس پہنا تھا جس کے ساتھ اس نے نیلے رنگ کا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔

دوسری جانب ذوالقرنین حیدر نے بھی اپنی بیوی کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوبصورت نظر آئے اور سوشل میڈیا پر بھی اس جوڑے کے چرچے ہو رہے ہیں۔

اس مشہور ٹک ٹاک جوڑی کے لاکھوں مداح انہیں سوشل میڈیا پر محبت کے پیغامات بھیجتے نظر آرہے ہیں۔

مداح بھی اپنے پسندیدہ جوڑے کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کا نکاح گزشتہ سال اپریل کے شروع میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصر نہ صرف ایک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ چند سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی بھی کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین حیدر نے 2018 میں اپنے کیرئیر کا آغاز اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر کیا اور پھر بہت کم عرصے میں مقبول ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں