وزیر خزانہ شوکت ترین بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔