آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور کپتان پیٹ کمنز نے ایشز سیریز کی فتح کے جشن کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ پوری ٹیم مجھے کتنا سپورٹ کرتی ہے۔
“لڑکوں نے اپنی معمول کی شیمپین کی تقریبات کو روک دیا تاکہ میں دوبارہ شامل ہو سکوں،” انہوں نے لکھا۔
عثمان خواجہ نے لکھا کہ ‘کھیلوں میں حصہ لینا اور بطور کھیل ہماری اقدار بہت اہم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
If this video doesn’t show you that the boys have my back, I don’t know what will. They stopped their normal champagne celebrations so I could rejoin. Inclusivity in the game and our values as a sport are so important. I feel like we are trending in the right direction 🙏🏾🇦🇺 https://t.co/LrthzP9v2N
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 17, 2022
دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ عثمان مسلمان ہیں اور وہ شراب پارٹی میں آنا پسند نہیں کرتے، اس لیے میں نے بطور کپتان اس بات کو یقینی بنایا کہ پوری ٹیم ہماری پارٹی میں شامل ہو۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹرز کی شراب کے ساتھ جشن کے باعث ایشز سیریز میں فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دور کھڑے ہو گئے تھے۔
کیپٹن پیٹ کمنز نے جب دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں شامل نہیں ہیں تو انہوں نے فوراً وہاں سے شراب کی بوتلیں ہٹائیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بلایا، اور ان کے ساتھ جشن منایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے کررہے ہیں۔