متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک مشتبہ ڈرون حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی شہری شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مصافہ کے صنعتی علاقے میں نئی عمارتوں کو آگ لگ گئی ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔