انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ویرات کوہلی کو ان کے رویے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔
Michael Vaughan dropping truth bombs on Kohli pic.twitter.com/xPQf84RN95
— Dennisouth Africa (@DennisCricket_) January 14, 2022
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل وان کا کہنا تھا کہ وہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کا غیر مہذب رویہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اگر آپ موجودہ مائیک پر اس طرح کی بات کرتے ہیں تو آپ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے کوہلی کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر آئی سی سی کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔
مائیکل وان نے کہا کہ یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ ویرات کوہلی کے بدتمیز رویے پر جرمانہ عائد کرے یا میچوں پر پابندی عائد کرے۔