وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ یہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوا۔
دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اہم دفاعی حکام شریک ہیں جب کہ کئی اہم وفاقی وزرا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔