hareem-shah-

مجھے منی لانڈرنگ کا تو علم بھی نہیں، حریم شاہ

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی کیونکہ انہوں نے ہمیشہ حلال پیسہ کمایا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھاری رقم شیئر کرنے والی حریم شاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے بعد اپنا نیا بیان جاری کیا ہے۔

حریم شاہ نے برطانیہ میں ایک نجی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب ہو جائے گا۔

“انسان ہر غلطی سے کچھ سیکھتا ہے، اور میں اپنی غلطی تسلیم کر رہی ہوں،” ٹک ٹاک اسٹار نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ میں دانیال نامی بزنس مین کے دفتر گئی اور وہاں اتنے پیسے دیکھ کر میں نے اس سے ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی اور اسے مذاق میں شیئر کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہوئی اور اسے میرے خلاف استعمال کیا گیا جب کہ مجھے اس وقت تک منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا کیونکہ میں نے ساری زندگی حلال کمایا ہے اور جس بھائی کے پاس یہ پیسہ تھا وہ قانونی کاروبار میں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے دانیال بھائی نے بتایا تھا کہ پاکستان سے صرف ایک خاص رقم بیرون ملک لے جائی جا سکتی ہے، جب مجھے پتہ چلا تو میں نے مذاق میں ایک ویڈیو بنائی کہ میں اتنی بڑی رقم یو کے لے کر آئی ہوں’۔

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبر میڈیا پر پھیلتے ہی حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کبھی دفتر خارجہ کے اندر جا کر متنازعہ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرتی ہیں تو کبھی ان کی سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنتی ہیں۔

اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے وہ ماضی میں وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزیر فیاض چوہان اور معروف عالم دین مفتی قوی کے ساتھ کئی بار سکینڈلز میں ملوث رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں