Lata-Mangeshkar2_

لتا منگیشکربھی کورونا کا شکارہوگئیں، آئی سی یو میں داخل

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں احتیاط کے طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں فنکار روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پولز اور جم سوموار سے بند ہوں گے جب کہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں صرف مکمل ویکسین شدہ لوگوں کو ہی نجی دفاتر میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں