وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کی المناک اموات پر دکھ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کی المناک ہلاکتوں پر دکھ ہوا ہے۔ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے سخت قواعد و ضوابط وضع کیے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد موسم کی صورتحال دیکھے بغیر مری پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ اس غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔
اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری کے باعث پیش آنے والے سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے، تمام اداروں کو علاقوں کی صفائی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے، اگر کوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مری میں شدید برف باری سے 2 خواتین اور 8 بچوں سمیت 21 سیاح جاں بحق ہو گئے۔