Imran khan (24) (1)

ای لنک کے ذریعے وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کی ویڈیو ای لنک کے ذریعے سامنے آگئی ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ای لنک کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

سماعت کے آغاز پر وزیراعظم سے سچ بولنے کا حلف لیا گیا۔ جج نے وزیراعظم عمران خان کے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کی۔

سماعت کے دوران جج نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ حلف نامے کے مندرجات سے واقف ہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہاں میں نے حلف نامہ اپنے وکیل ولید اقبال کو لکھا، میں نے حلف نامے میں جو بھی معلومات دی ہیں وہ سچائی پر مبنی ہیں، میں حلف نامے کے ساتھ منسلک دستاویزات کی درستگی کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے جج سے جانے کی اجازت مانگی۔ جج نے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر وزیراعظم کو جانے کی اجازت دی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں 17 دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے شوکت خانم ٹرسٹ پر الزامات عائد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں