آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سال کے بہترین ون ڈے پلیئر میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے یامن میلان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ بھی ون ڈے کے لیے آئی سی سی کے نامزد کردہ افراد میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے چار نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہاسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا گیا تھا۔
سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب بیلٹ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔ ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔