Imran khan

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر پی ٹی آئی کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جب کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔

فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اہل خانہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لے کر تحصیلوں تک پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں