قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام تیاری کریں، اپنی کمر کس لیں، حکومت سے فوری نجات نہ ملی تو پاکستان کو صرف اللہ ہی بچا سکتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبوں کی تختیاں لگائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں جلدی میں جملے کیسے دوں، میرے دوست مذاق کر رہے ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو تو نام بدل دو۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سیاست دراصل عوامی خدمت کا نام ہے، سیاست عوام کے دکھ درد بانٹنے کا نام ہے، سیاست عوام کو سہولیات فراہم کرنے، مہنگائی ختم کرنے کا نام ہے، سیاست مہنگائی ختم کرنے کا نام ہے جو نواز شریف نے کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سلمان فقیرمنش انسان ہیں، نہ فوٹو کی خاطر اور نہ ہی کسی اور چیز کی، خواجہ سلمان دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں معیشت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔