جب روپیہ دباؤ میں آتا ہے تو ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ آئی ٹی میں ہم بہت پیچھے ہیں۔ جیسے جیسے ہماری معیشت بہتر ہوتی ہے، ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے پر دباؤ پڑتا ہے۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکنا پولیس کا افتتاح کیا۔ ہم تیزی سے آئی ٹی کی ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں، بھارت کی آئی ٹی میں ڈیڑھ سو ارب کی ایکسپورٹ ہے، جبکہ ہماری آئی ٹی میں دو ارب کی ایکسپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے لیے 700 ایکڑ اراضی استعمال کی ہے، آئی ٹی پارک بنانے کا مقصد ان کی مدد کرنا اور رکاوٹیں دور کرنا ہے، آئی ٹی میں خواتین کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملکی دولت نہیں بڑھے گی، اوپر کی سطح پر کرپشن ہوگی تو دولت ملک سے باہر جاتی ہے، جب تک گڈ گورننس نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھی ہیں۔ بیرون ملک سے چیزیں درآمد کریں تو مہنگائی ہوتی ہے۔ ہم آئی ٹی کمپنیوں کے لیے یہاں آکر سرمایہ کاری کرنا آسان بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں