Adnan

بابر اعظم ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، عدنان صدیقی

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مستقل مزاجی سے متاثر نظر آتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر قومی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ بابر اعظم حقیقی لیجنڈ ہیں، طویل عرصے بعد مستقل مزاج کرکٹر دستیاب ہوا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ کرکٹ میں مستقبل بابر اعظم کا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے بعد کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں