توکلنا

سعودی عرب آنے سے پہلے ان ہدایات پر عمل کریں

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے نئی وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوازات نےاپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے مملکت سے باہر ویکسینز لگوائی ہیں ان کا اسٹیٹس توکلنا اور صحتی پراپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ بیرون ملک ویکسی نیشن مراکز کا ملک کے مراکز سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے وہ اپنے ملک سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد یہاں توکلنا انسٹال کریں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگاوائی ہے انہیں یہاں آنے کے بعد ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جاتی ہیں۔

بعد میں، ان کا سٹیٹس توکلنا اور ہیلتھ ایپ پر ویکسینیشن کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جن شہریوں کا اسٹیٹس توکلنا اور صحت سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں ہوتا، ان کی سہولت کے لیے 937 پر ایک آپشن موجود ہے جس کے ذریعے توکلانہ کے اسٹیٹس سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں