قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل، پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل 1 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے تاریخی لمحات میں تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور دیگربھی موجود تھے۔
ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیفس آف سروسز نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔