Ranveer-Singh

83 پاکستانیوں کے لیے بھی ‘خاص ‘ ہوگی، رنویر سنگھ

رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی اسپورٹس فلم 83 کی پروموشن شروع کر دی ہے۔

اس فلم میں رنویر نے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے اور یہ ہندوستان کی 1983 کے ورلڈ کپ جیت پر مبنی ہے۔ دیپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی روما کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں، حقیقی زندگی کے سٹار جوڑے نے سعودی عرب میں اپنی نوعیت کے پہلے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں حصہ لیا، جس کا پریمیئر 83 کے ساتھ ہوا۔ یہ میلہ 6 دسمبر کو جدہ میں شروع ہوا اور 15 دسمبر 2021 کو اختتام پذیر ہوا۔

دبئی میں بھی فلم کی شاندار پروموشن کا انعقاد کیا گیا جس میں برج خلیفہ ٹریلر سے جگمگا اٹھا۔ دیپیکا اور رنویر کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے دیکھا گیا جب انہوں نے دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک پر 83 فلیش دیکھا۔

اس کے بعد رنویر اور دیپیکا نے ایک پریس کانفرنس کی جس کے دوران رنویر نے وعدہ کیا کہ پاکستانیوں کے لیے فلم میں ایک خاص لمحہ آنے والا ہے۔

رنویر نے کہا، ’’ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے جو آپ کو ایک پاکستانی کے طور پر واقعی خوش کر دے گا۔ ’’میں اسے بتاؤں گا نہیں، لیکن چند دنوں میں جب آپ فلم دیکھو گے اور پھر تم مجھے یاد کرو گے۔‘‘

83۔ 24 دسمبر 2021 کو ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں