علی ظفر ہرجانہ کیس: گلوکارہ میشا شفیع کا بڑا اعتراف

گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہوگئیں۔ عدالت نے کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

میڈیا کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں علی ظفر کی جانب سے دائر سوشل میڈیا پر مہم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گلوکارہ میشا شفیع طویل عرصے بعد عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ اس کیس نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا ہے۔ کیریئر کے علاوہ اس کیس نے ان کی ذاتی زندگی اور صحت کو بھی متاثر کیا ہے۔

میشا شفیع نے کہا کہ لوگ فنکاروں کو دوسری دنیا کی مخلوق سمجھتے ہیں، ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لیے ہمت اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

آج کی عدالتی کارروائی میں میشا شفیع کے وکیل نے اپنی موکل کی حاضری پر تازہ معافی نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، ہمیں حاضری سے معذرت کرنے کا قانونی حق ہے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں