پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 2021 غیر معمولی کامیابی کا سال رہا ہے کیونکہ اس نے بہت سے ریکارڈ توڑ دیے اور سال میں کچھ یادگار میچ بھی جیتے۔
سال کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ ہوا جبکہ سال کا اختتام مین ان گرین کی کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے کامیابی کے ساتھ ہوا ۔
اس سال مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی چند اہم کامیابیاں یہ ہیں۔
4,020 – اس سال ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے بنائے گئے رنز کی تعداد ہے – جو کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
347 – وہ باؤنڈریز کی تعداد ہے جو مین اِن گرین سال میں مارنے میں کامیاب رہے جو کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
147 – بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم کی طرف سے مارے جانے والے چھکوں کی تعداد ہے، جو ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی طرف سے دوسرے نمبر پر ہے۔
T20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے جیت پاکستان کی وکٹوں کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح ہے۔
20 – ایک کیلنڈر سال میں پاکستان کے کامیاب ہونے والے میچوں کی تعداد ہے جو دنیا میں کسی بھی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
جہاں تک انفرادی ریکارڈ کا تعلق ہے، مین ان گرین نے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی بدولت وہاں بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
6- جوڑی کے درمیان سنچری اسٹینڈز کی تعداد ٹی ٹونٹی میں کسی بھی جوڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
16 – اس سال بابر اعظم کے کیچز کی تعداد ہے، جو کسی بھی فیلڈر کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
22 – یہ نمبر ہے جو محمد رضوان نے اسٹمپ کے پیچھے رہ کر کیچز پکڑے ، جو اس سال دنیا میں کسی بھی وکٹ کیپر کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔
197 – ٹی ٹونٹی میں اوپننگ کا ریکارڈ ہے، جسے بابر اور رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل کیا۔
1,326 – اس سال محمد رضوان رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ یہ ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔
12 – محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی تعداد ہے جو کسی بھی بلے باز سے زیادہ سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔