Katrina kaif

کترینہ کیف کی شادی کے مہنگے تحائف آپ کے ہوش اڑا دیں گے

بدھ کے روز، کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آئے ۔ ان کی شادی 2021 کی سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک تھی، جو ہفتوں کی قیاس آرائیوں اور میڈیا کی شدید کوریج کے بعد نجی طور پر منعقد کی گئی۔

کترینہ اور وکی نے سکس سینس فورٹ باروارہ میں شادی کی ، جو جودھ پور میں دو مندروں اور ایک محل کے ساتھ ایک وسیع و عریض ریزورٹ ہے۔ یہ ایونٹ، جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، 4 دسمبر کو شروع ہوا اور 11 دسمبر 2021 کو اختتام پذیر ہوا۔

شادی پر مبینہ طور پر4 کروڑ انڈین روپے لاگت آئی، جو بالی ووڈ کی دیگر بڑی شادیوں کے قریب بھی کہیں نہیں ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی میں ڈیسٹینیشن ویڈنگ پر 2018 میں 70 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ اسی طرح انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی نے 2017 میں اپنے میگا بجٹ، تقریباً 1 بلین روپے کی خبروں کے ساتھ ہیڈ لائینز میں جگہ بنائی تھیں۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ نئے سپر جوڑے نے اپنی شادی پر جو خرچ کیا ہے اس سے کہیں زیادہ وصول کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے ٹیلی کاسٹ حقوق ایمیزون پرائم کو 800 ملین روپے میں فروخت کر دیے تھے۔ رپورٹوں کو مزید ہوا دی گئی جب مہمانوں میں سے کسی نے بھی تقریب کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔ کترینہ اور وکی نے بھی اپنی شادی کی صرف چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

جہاں تک شادی کے تحائف کا تعلق ہے، تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ کترینہ اور وکی کو سلمان خان سے 3 کروڑ روپے کی رینج روور ملی ہے۔ سلمان اور کترینہ ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور بالی ووڈ کی کچھ بڑی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جن میں ٹائیگر سیریز بھی شامل ہے۔

مبینہ طور پر کترینہ کو رنبیر کپور سے 5۔2 کروڑ روپے کا ہیروں کا ہار ملا ہے اور ہریتھک روشن نے وکی کو 3 لاکھ روپے کی BMW بائیک تحفے میں دی ہے۔

یہ جوڑا کرسمس سے پہلے ساتھی فنکاروں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور سلمان خان اس تقریب میں مدعو کئی ستاروں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں