SRI LANKA-PAKISTAN

سانحہ سیالکوٹ : استغاثہ کا ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

سری لنکا کی فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کے قتل کا مقدمہ چلانے والی ٹیم نے فیکٹری کے ملازم ملک عدنان کو بطور گواہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے اسے ہجوم سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

ملک عدنان نے اپنی جان کو اس وقت داؤ پر لگا دیا جب اس نے کمارا کو بچانے کی کوشش کی، جس کے بعد ہجوم نے سری لنکن شہری کو مارا اور اس کے جسم کو آگ لگا دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا، کہ ریاست انہیں تمغہ شجاعت (بہادری کا اعزاز) سے نوازے گی۔

پولیس ابھی بھی معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم نے تفتیشی افسر سے کہا ہے کہ ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ استغاثہ کے مطابق چالان جنوری کے پہلے ہفتے میں جمع کرایا جائے گا۔

استغاثہ واقعہ کی تمام ویڈیوز بطور ثبوت پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مقدمے کی سماعت جنوری میں شروع ہوگی۔

گزشتہ ہفتے لاہور سے اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات کے لیے سیالکوٹ گئی۔

ٹیم نے راجکو انڈسٹریز کا دورہ کیا اور فیکٹری کا معائنہ کیا۔ پولیس نے استغاثہ کو 100 سے زیادہ کیمروں سے حاصل کردہ 12 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں