بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 2.4 بلین ڈالر وطن بھیجے

نومبر کے مہینے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھیجی گئی ترسیلات زر 2.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون 2020 سے اب تک بیرون ملک کارکنوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر 2 بلین ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔

نومبر کے مہینے میں ترسیلات زر میں 2020 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر ترسیلات زر میں اکتوبر کے 2.7 بلین ڈالر سے 6.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

سب سے زیادہ ترسیلات کہاں سے آئیں

سعودی عرب 590 ملین ڈالر
متحدہ عرب امارات 452.5 ملین ڈالر
برطانیہ 305.8 ملین ڈالر
امریکہ 237.8 ملین ڈالر

تاریخی تجارتی خسارے کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ نومبر میں درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق 5.01 ملین ڈالزرہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 10 دسمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.64 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 18.65 بلین ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود رقوم 6.5 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں، جس سے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 25.15 بلین ڈالر ہو گئے۔

یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اقتصادی معاہدے کے تحت سعودی فنڈ برائے ترقی سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں