Junaid Safdar singing (1)

جنید صفدر کے گانے کی ایک اور وائرل ویڈیو، حاضرین کے داد۔۔۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر کی ایک تقریب میں ایک اور گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

جنید صفدر نے ’قوالی نائٹ‘ کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ گا کر حاضرین کو مسحور کیا اور حاضرین سے کھڑے ہو کر داد وصول کی۔ جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے شوہر کے پاس بیٹھ کر گانے کا مزہ لیا اور اپنے ہونٹوں تلے ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں۔

جنید صفدر کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین جنید صفدر کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے لندن میں اپنی شادی کی تقریب میں مشہور گانا ’کیا ہوا تیرا وادا‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور اس ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں